• Deutsch
  • اردو
  •    

    تعلیمی سرگرمیاں

    اردو کورس
    اردو زبان کے فروغ کے لیے ھم مارچ 2017 میں اردو قاعدہ اول اور دو‎ئم کی کلا سوں کا اھتمام کر رہے ہیں ۔ ہر کلاس کا دورانیہ دو گھنٹے ہو گا۔ ان کورسس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کورس میں داخلے کے لیے رجسٹریشن فروری2017 تک بذریعہ ٹیلی فون یا ای میل(uc@pak-deutschkulturverein.de) کی جا سکتی ہے۔ وقت اور جگہ کے متعلق آپ کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

    اردو قاعدہ اول کی کلاس کا نصاب
    اردو حروف تہجی اور ان کا تلفظ
    اردو حروف تہجی لکھنے کا طر یقہ
    آسان اردو الفاظ

    اردو قاعدہ دوئم کی مشقیں
    اردو قاعدہ دوئم کی کلاس کا نصاب
    اردو حروف تہجی اور ان کا تلفظ
    اردو کےجملے
    اردو کا ذخیرہ الفاظ
    اردو قاعدہ اول کی مشقیں

    پاک جرمن ثقافتی تنظیم بیلیفیلڈ اردو زبان کے فروغ کے لیے کام کر ر ہی ہے ۔ ہمارا بنیادی مقصد بچوں کے لیے, جر من زبان کے ساتھ ساتھ ان کی مادری زبان اردومیں لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بناناہے۔ جرمنی ہحرت کر کے آنے والےخاندانوں کے بچے اور نوجوان اپنی مادری زبان مناسب طریقے سے پڑھ اور لکھ نہیں سکتے ۔ اردو کے اس نصاب کےزریعہ بچوں اور نوجوانوں کو درجہ وار طریقہ سے اپنی مادری زبان لکھنے اور پڑھنے میں مدد ملے گی۔

    Urdu1

    مکمل نصاب کا پروگرام تین مراحل میں تین درجوں پر مشتمل ہے۔
    بچے اور نوجوان پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر بنیادی روزمرہ کے الفاظ کے اظہار اور نہایت آسان جملوں کو استعمال کر نے کےقابل ہو سکیں گے ۔ وہ اپنے آپ کو متعارف کرانے اور دوسرے لوگوں سے سوالات پوچھنے کے اہل ہو سکیں گے درمیانی درجے میں بچے اور نوجوان بنیادی نکات کو سمجھنے اور معیاری زبان کو استعمال کر نے کے قابل ہو سکیں گے۔ آخری مرحلے میں وہ اردو زبان پڑ ھنے پر عبور حاصل کر سکیں گے۔

    Urdu2

    اردو حروف تہجی لکھنے او ر پڑ ھنے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے شروع ہو چکا ہے . “الف بےپے ” کا پہلا قاعدہ ایک نوٹ بک ہے۔ جس میں پڑھنے اور لکھنے کی وضاحت کی گئی ہے. اردو حروف تہجی نصاب بچوں کو اردو لکھنے کی مشقیں کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ . اردو حروف تہجی کورس ان بچوں کے لئے خاص طور پر اہم ہے جو اردو زبان سے بلکل ناواقف ہیں۔